منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کامعاملہ، تفتیشی افسر کیا کرتا رہا؟رینجرز کاحیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) دہشت گردی کے میں مقدمے میں رینجرز نے تفتیشی افسر پر دہشت گردوں کے میڈیکل بل غائب کرنے کا الزام عائد کر دیا۔، نیب کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کو پیش کیا گیا تو انکی والدہ، بہن ، بیٹی اور داماد بھی عدالت میں موجود تھے۔ ڈاکٹر عاصم کی بیٹی دوران سماعت موبائل فون پر گیم کھیلتی رہی۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید امجد شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس آئندہ چند روز میں دائر کر دیا جائے۔ عدالت نے انھیں ہدایت کی کہ 26 فروری تک ریفرنس فائل کر دیا جائے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم شدید بیمار ہیں لیکن میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ نیب کورٹ میں پیشی کے بعد ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر اور رو¿ف صدیقی بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی پیش کردہ رپورٹ کی نقول ملزموں کے وکلا کو فراہم کر دیں۔ رینجرزکے وکلا رانا خالد اور شیخ سجاد نے تحریری طور پر تفتیشی افسر پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کے میڈیکل بل ?غائب کر دیے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ رینجرز من پسند تفتیش چاہتی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور پاسبان کے سربراہ عثمان معظم کی جیل میں بی کلاس کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ مفرور ملزموں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…