اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران ’’ٹھک‘‘ کی آواز نے سب کو چونکا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کی تقریر جاری تھی کہ اسی دوران ’’ٹھک‘‘ کی آوا زآئی جس پر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سمیت کئی افراد چونک گئے اور پیچھے مڑ کر آواز کا سراغ لگانے کی کوشش کرنے لگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی آواز آنے پر کچھ دیر کیلئے تقریر روک دی اور ان کی نظریں بھی آواز کے مرکز کی متلاشی نظر آئیں تاہم چند لمحات کی تلاش کے بعد انہوں نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کر دی۔