لاہور (نیوز ڈیسک) ممتازبھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے بعدواہگہ کے راستے واپس چلی گئیں ۔ بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور لاہور میں پانچ روزہ قیام کے بعد وطن واپسی کے لئے سکیورٹی اسکواڈ کے حصارمیں واہگہ بارڈر پہنچیں جہاں سے وطن واپس چلی گئیں ۔لاہور لٹریری فیسٹیول میں ایک نشست شرمیلا ٹیگور کے ساتھ مخصوص تھی جس میں انہوں نیاپنے فلمی کئیریر پر روشنی ڈالی۔شرمیلا ٹیگورنے اپنے دورہ کے دوران رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔ یادرہے کہ اتوار کے روزبھارتی اداکارہ کی واپسی تھی تاہم پولیس رپورٹ نہ ہونے پر انہیں واہگہ بارڈر پرروک لیاگیا،فیکس کے ذریعے ان کی پولیس رپورٹ بھی آ گئی تاہم شرمیلا نے بھارت واپسی ایک دن کے لیے موخر کردی تھی۔