کراچی(نیوز ڈیسک)امریکہ نے ٹینک، توپیں اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع ناروے کے وسطی علاقوں میں واقع خفیہ غاروں میں چھپا لی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ روسی سرحد سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر مشقیں کرے گی۔یہ عسکری سامان ان غاروں میں رکھا گیا ہے جہاں پچھلی صدی کے آٹھویں عشرے میں امریکی عسکری سامان رکھا جاتا تھا۔ نویں عشرے میں سرد جنگ ختم ہونے کے بعد امریکہ نے ان غاروں کو چھوڑ دیا تھا اور ناروے کی حکومت انہیں برقرار رکھنے کے سلسلے میں اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری اپنے اوپر لی تھی۔یہ غار ناروے کے وسطی علاقوں میں واقع ہیں اور ان میں کلائمٹ کنٹرول سسٹم نصب ہے۔ ہر غار میں ناروے اور امریکہ کے تقریباً ایک سو فوجی تعینات ہیں اور ان غاروں میں 15 ہزار مرینز تعینات کرنے کے لئے جگہ ہے۔غاروں میں رکھے گئے ساڑھے 6 ہزار عدد عسکری سامان فروری میں ہونے والی فوجی مشقوں Cold Response میں شامل کیا جائے گا۔ ان مشقوں میں نیٹو کے 12 رکن اور پارٹنر ممالک کے 16 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔