منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، 32 افراد پر ایران کے لیے جاسوسی پر فردِ جرم عا ئد

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریا ض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک خصوصی فوجداری عدالت میں32 مشتبہ افراد کے خلاف یران کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم پیش کردی گئی ہے۔ان کے خلاف یہ فرد جرم سعودی عرب کے انوسٹی گیشن بیورو اور محکمہ استغاثہ نے تیار کی ہے۔ان میں 30 الزام علیہان کا تعلق سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف سے ہے۔ایک ملزم ایرانی اور ایک افغان ہے۔ استغاثہ نے ان کے خلاف ایک تفصیلی فرد الزام تیار کی ہے۔ ان پر الزامات ہیں کہ انھوں نے ایرانی انٹیلی جنس کے ارکان کے ساتھ تعاون سے ایک جاسوسی یونٹ قائم کیا تھا اور انھوں نے فوجی شعبے سے متعلق انتہائی اہم اور حساس معلومات ایرانیوں کو فراہم کی تھیں۔استغاثہ کے مطابق ملزموں نے دفاعی حکمت عملی سے متعلق ایرانیوں کو معلومات فراہم کی تھیں اور سعودی مملکت کے مفادات اور اہم اقتصادی تنصیبات کو تخریبی کارروائیوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔انھوں نے امن عامہ کو تہ وبالا کرنے ،کمیونٹی کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اوربد امنی اور فرقہ واریت کے بیج بونے کی بھی کوشش کی تھی۔ ان میں سے بعض نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ایرانی انٹیلی جنس کے ارکان کی مدد اور تعاون سے القطیف میں مظاہروں اور بلووں کا اہتمام کیا تھا اور ان میں حصہ لیا تھا۔ ملزموں نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد کو بھرتی کرنے کے لیے کام کیا تھا تاکہ انھیں ایرانی انٹیلی جنس کے مفاد کے لیے استعمال کیا جاسکے۔انھوں نے ایک خفیہ سوفٹ وئیر کو بروئے کار لاتے ہوئے ایرانی انٹیلی جنس کو ای میلز کے ذریعے بہت سی خفیہ رپورٹس بھی بھیجی تھیں۔ انھوں نے سعودی عرب مخالف کارروائیوں میں حصہ لیا اور ملک اور اس کے بادشاہ کے خلاف بغاوت کا ارتکاب کیا تھا۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ کتابیں ،تشہیری مواد اور کمپیوٹر ڈیوائسز ملی تھیں جس سے سعودی عرب کی سلامتی اور امن عامہ کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…