اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف تھانہ کوہسار میں عدالتی احکامات پرسیکیورٹی گارڈ کو کچلنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق شیخ روحیل اصغر کی گاڑی نے 10 اگست 2015ء کو نجی کمپنی کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو بلیو ایریا میں کچل دیا تھا تاہم رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کا موقف تھا کہ گاڑی وہ خود نہیں بلکہ ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ ہفتہ کو تھانہ کوہسار میں شیخ روحیل اصغر کے خلاف عدالتی احکامات کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نمبر 71مقتول گارڈ کی اہلیہ شاہین بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے