اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، 5 عسکریت پسند ہلاک،اہم شواہد برآمد

datetime 20  فروری‬‮  2016 |

مہمند ایجنسی (نیوز ڈیسک) مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی سرچ آپریشن اور شیلنگ کے دوران 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، خاصہ دار فورس پر حملوں کے بعد فورسز کاتعاقب اور سرچ آپریشن جاری،لاشیں قبضہ میں لیکر باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ لاشوں کے پاس اسلحہ اور افغان کرنسی برآمد ہوا ہے ۔مہمند ایجنسی میں سرکاری ذرائع کے مطابق تین روز قبل خاصہ دار فورس پر حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے تحصیل پنڈیالئی کڑپہ کے جنوبی پہاڑوں میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو روز سے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے کڑپہ اور آس پاس پہاڑیوں میں مشتبہ مقامات پر شیلنگ کی گئی اور فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 عسکریت پسند مارے گئے۔ آپریشن والے علاقے سے سیکورٹی فوسز نے 5 عسکریت پسندوں کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر ان سے افغان کرنسی اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ علاوہ ازیں تحصیل یکہ غنڈ اور تحصیل پنڈیالئی کڑپہ میں خاصہ دار فورس پر حملوں اور جانی نقصانات کے بارے میں پولیٹیکل انتظامیہ نے لوئر مہمند اور اپر مہمند کے قبائلی مشران کو یکہ غنڈ اور غلنئی طلب کر کے ان کے ساتھ الگ الگ جرگے کئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے مشران پر زور دیا کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردی واقعات کے تدارک کیلئے اپنی علاقائی ذمہ داری پوری کریں۔ انتظامیہ نے ترگزئی مشران کو ملا غنی بابا اور ساف چینہ کے بانڈہ جات اور چراگاہوں سے اجنبی خانہ بدوشوں کو 2 روز میں بے دخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی مشران نے حکومت کے ساتھ تعاؤن کرنے کا یقین دلایا اور عملدرآمد کیلئے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…