پشاور(نیوز ڈیسک)سکیورٹی فورسز اور پشاورپولیس نے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دس افغان باشندوں سمیت دوسوسے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ،منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمدکرلی ہیں ایس پی رورل شاکر اللہ بنگش کے زیرقیادت سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے بڈھ بیر،متنی،خزانہ،داؤدزئی ،چمکنی،متھرا میں سرچ آپریشن کے دوران دوسوسے زائد مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاہے گرفتارہونیوالوں میں دس افغان باشندے بھی شامل ہے جوغیرقانونی طو رپر قیام پذیر تھے ملزمان کے قبضے سے پانچ ایس ایم جی،31پستول،2شارگٹ گن،ایک ریپیٹر،ایک رائفل،696مختلف بور کے کارتوس،چھ کلوچرس اور بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمدکرلیں تاہم گرفتارہونیوالوں میں چھ اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں ۔