اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے امور میں بہتری لانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے ، کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی۔میڈیا ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیوروکی نگرانی کیلئے کمیشن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، نیب کی نگرانی کیلئے آزاد کمیشن کا معاملہ صرف تجاویز کی حد تک تھا، نیب کے امور میں بہتری لانے کا کام سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی اور کمیٹی نیب قوانین میں بہتری لانے کیلئے تجاویز دے گی۔