منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

جعلی پیر کے کہنے پر ماں نے سگے بیٹے کی بلی چڑھا دی

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز والا (نیوز ڈیسک) فیروز والا میں بارہ سالہ بچے کے قتل کی واردات میں جعلی پیر کے کہنے پر ماں نے بیٹے کی جان لی ، پولیس نے خاتون کو تحویل میں لے لیا۔فیروزوالہ میں جعلی پیر کے کہنے پر بد روحوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ماں نے سگے بیٹے کی بلی چڑھا دی ، محلے والوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔فیروزوالہ کے علاقے وانڈیالہ دیال شاہ میں اہل علاقہ کے مطابق شبانہ نامی خاتون نے جعلی پیر کے کہنے پر بد روحیں سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے سالہ بیٹے کا پہلے گلہ دبایا پھر اپنے دوپٹے سے بیٹے عمیر کے گلے میں پھندا ڈال کر کمرے میں موجود چھت والے پنکھے سے لٹکا دیا۔بچے کی چیخ و پکار سن کر محلے والے موقع پر پہنچے تو ان کے مطابق خاتون کمرے سے بدحواسی میں نکل کر بھاگ رہی تھی جس کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو حراست میں لے کر بچے کی لاش تحویل میں لے لی ، بعد ازاں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شبانہ نامی خاتون کے خاوند کا کہنا ہے کہ میری بیوی اور بیٹے پر چڑیلوں کا اثر ہے ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…