پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹر کوہلی کے پاکستانی مداح کے کیس کا حیران کن فیصلہ آگیا

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) اپنے گھر پر بھارتی پرچم لہرانے والے کوہلی کے پاکستانی مداح کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔26 جنوری کو 22 سالہ عمر دراز ولد لیاقت علی نے ایڈیلیڈ میں ہندوستان کی فتح کے بعد ہندوستانی پرچم اوکاڑہ کے قریب اپنے گھر پر لہرایا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔اس میچ میں ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی نے 90 رنز کی قابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔عمر دراز کے وکیل نے بتایا کہ مجسٹریٹ عنیق انور نے دراز کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اب ہم سیشن کورٹ میں اپیل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دراز پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان کی خودمختاری کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔مقامی پولیس افسر فیصل رانا نے دراز کی گرفتاری کے موقع پر کہا تھا کہ انہیں دس سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی طور پر ہمیں بتایا گیا تھا کہ دراز محب وطن پاکستانی ہیں لیکن کوہلی کو پسند کرتے ہیں۔‘گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ کوہلی کے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…