اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دیں ، وزارت خارجہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ پابندیاں ہٹانے کے طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ۔ ایران اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں لگنے کے بعد پاکستان نے بھی پابندیاں لگائی تھیں اور اب اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق پاکستان نے ایران سے تمام پابندیاں ہٹا لی ہیں اور اس حوالے سے وزارت خارجہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تمام نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے گئے ہیں ایران سے پابندیاں ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے فروغ پائینگے اب دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط بحال ہوگئے ہیں ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو ایران سے تجارت کے ایل او سیز کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ایران سے عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے تمام شعبوں کو بھی فروغ دیا جائے گا اس کے علاوہ دوسرے تمام شعبوں میں بھی تاون بڑھایا جائے گا جس میں بینک ، انڈسٹریز اور توانائی کے شعبے بھی شامل ہیں ۔