اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، عوام کے پریشر کے بعد یکم مارچ سے تیل قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.45 روپے کمی کا امکان ہے۔ مارچ سے پٹرول 4.61 روپے فی لٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 5 روپے دس پیسے ، مٹی کا تیل 4روپے72پیسے جبکہ ہائی آکٹین5 روپے45پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے اس سے قبل فروری میں بھی تیل قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔ جبکہ اس میں بھی تیل قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔