جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومتیں تارکینِ وطن کے لیے دل کھول دیں، پاپائے روم

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی( (نیوز ڈیسک) دنیا کو درپیش مہاجرین اور تارکین وطن کے بحران پر رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس بھی بول پڑے ہیں اور انھوں نے حکومتوں پر زوردیا ہے کہ وہ اگر اپنی سرحدیں نہیں کھول سکتی ہیں تو کم سے کم دلوں کے دروازے ہی کھول دیں تاکہ اس انسانی المیے سے نمٹا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو پاپائے روم نے یہ بات میکسیکو کے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر ایک تقریر میں کہی ان کا فوری اشارہ میکسیکو اور امریکا کے درمیان سرحد پر پھنسے ہوئے ہزاروں تارکین وطن کی جانب تھا جو شدید سردی میں سرحدیں کھلنے کے منتظر ہیں۔انھوں نے اس صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”اب مزید ہلاکتیں اور مزید استحصال نہیں ہونا چاہیے۔پوپ فرانسیس نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد سے چند گز کے فاصلے پر ایک بڑے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے امریکا سے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ تو نہیں کیا بلکہ یہ کہا کہ دلوں کو کھولیں اورغربت، جنگوں اور استحصال سے بچ کر آنے والوں کے مصائب کو سمجھیں۔انھوں نے کہا کہ ہم حالیہ برسوں کے دوران ہزاروں افراد کی نقل مکانی سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے انکار نہیں کرسکتے،انھوں نے ٹرینوں ،شاہراہوں کے ذریعے یا پھر پیدل پہاڑوں ،صحراو ¿ں اور خطرناک علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔وہ ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں اور غربت ،تشدد ،منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کی وجہ سے اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔پاپائے روم نے تارکین وطن کی مدد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے انسانی کارکنان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ اکثر اپنی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرکے دوسروں کی مدد کررہے ہیں۔انھوں نے امریکا کی سرحد کے ساتھ واقع میکسیکو کے علاقے ایل پاسو میں تیس ہزار کے اجتماع سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بڑی سکرینوں کے ذریعے خطاب کیا اور اس جدید ٹیکنالوجی کا کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت ان کے بہ قول ہم اکٹھے دعا ومناجات کرسکتے ہیں اور رحم دلی پر مبنی محبت کو پھیلا سکتے ہیں۔انھوں نے ایل پاسو سے تعلق رکھنے والے بھائیوں اور بہنوں کا بھی ایک ہی خاندان اور مسیحی کمیونٹی ایسا احساس اجاگر کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…