منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

حافظ سعید بھارت مخالف نظریات لوگوں تک پہنچانے کیلئے ’’ٹویٹر‘‘ پر ہندی میں پیغامات جاری کرنے لگے ،بھارتی میڈیا کا الزام

datetime 18  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے بھارت مخالف نظریات کوزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر ہندی میں پیغامات جاری کرنا شروع کردےئے ہیں۔بھارتی اخبار ’’انڈیا ٹوڈے ‘‘ کے مطابق جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کشمیر کے حوالے سے اپنے بھارت مخالف نظریات کو اور زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے ٹویٹر پرہندی زبان کا استعمال شروع کردیا ہے ۔بھارتی اخبار نے حافظ سعید کے مبینہ طور پر ہندی میں ٹویٹ بھی جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوان اپنی آزادی کیلئے خود لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی پر بھارت مخالف تقریب کیحوالے سے کہا تھاکہ اس تقریب کے انعقاد میں حافظ سعید کا ہاتھ ہے تاہم بعد میں بھارتی وزیرداخلہ کے الزامات جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…