بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

انقرہ بم دھماکہ، ترکی کاملک میں اور سرحد پار جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدررجب طیب اردگان نے انقرہ میں بم دھماکہ کرنے والوں کے خلا ف ملک میں اور سرحد پار سخت جوابی کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں کا جواب دینے کے لیے ہمارا عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے انقرہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اس سرحد پار اس قسم کے حملوں کا جواب دینے کے لیے ہمارا عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ ترکی کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ یا کسی بھی موقعے پر اپنے دفاع کے حق کے استعمال سے گریز نہیں کریگا۔انقرہ میں بم دھماکے کے چند گھنٹے بعد صدر اردوگان کی طرف جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ملک میں اور سرحد پار اس قسم کے حملوں کا جواب دینے کے لیے ہمارا عزم مزید مضبوط ہو رہا ہے۔‘انقرہ میں گورنر ہاؤس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی اس وقت دھماکے سے پھٹ گئی جب ایک فوجی قافلہ اس کے قریب سے گزر رہا تھا۔یہ دھماکہ پارلیمان اور ملٹری ہیڈکوارٹر کے قریبی علاقے میں ہوا ہے۔ نائب وزیر اعظم باقر بوزدک نے اس حملے کو ’دہشت گرد کارروائی‘ قرار دیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آوازیں پورے شہر میں سنی گئیں اور بڑے پیمانے پر دھویں کے بادل دیکھے گئے۔ صدر اردوگان نے اپنا آذربائیجان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…