منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

50 درہم کے لالچ نے پاکستانی شہری کو دبئی کی جیل میں پہنچادیا

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی سٹی(نیوز ڈیسک) صرف 50درہم کے لالچ نے پاکستانی شہری کو تین سال کے لیے دبئی کی جیل پہنچادیا جس سے زندگی کے سارے خواب مٹی میں مل گئے ، ملزم پاکستانی پینٹر نے پیدل چلنے والے دوافراد سے پچاس درہم چرائے تھے۔فاضل عدالت نے 29سالہ ایچ اے کو شراب پینے پر ایک ماہ اضافی قید کی سزابھی سنائی جس کے مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیاگیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم نے سی آئی ڈی اہلکاروں کے روپ میں اپنے تین ساتھیوں سمیت تین جولائی 2015ء کو تقریباً رات9بجے 23سالہ ایل آر اور اس کے 24سالہ دوست بی ایف کو روک لیاتھا۔ایک متاثرہ شخص نے بتایاکہ انہوں نے ہمیں گھٹنوں کے بل جھکنے ، نقدی اور موبائل فون حوالے کرنے کو کہا، ہمیں یقین ہوگیاکہ وہ سی آئی ڈی کے اہلکار نہیں ، ہمارے چلانے پر انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پرہم نے اس کا پیچھاکیا اور ایک گارڈ کی مدد سے ملزمان میں سے ایک کوپکڑنے میں کامیاب ہوگئے ، ہم نے اپنا موبائل لے لیا تاہم پچاس درہم لے کر باقی ملزم فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر پکڑے گئے ملزم ایچ اے کو تحویل میں لے لیا۔ملزم نے پولیس کو بتایاکہ دیگر تین لوگ بھی اس کیساتھ تھے اور راہگیروں کولوٹنے سے قبل وہ اپنے فلیٹ پر شراب نوشی کررہے تھے ، وہاں سے دوبھارتی شہری گزرے تو انہیں لوٹنے کا منصوبہ بنالیا، میں نے ایک سعودی شناختی کارڈ پیش کرکے سی آئی ڈی اہلکار کا ڈرامہ کیا اور وہ کارڈ تاحال میرے پاس ہے۔ملزم کاکہناتھاکہ جیب خالی کرنے کی ہدایت پر دونوں افراد نے اپنی چیزیں سپردکریں جس کے بعد مدد کیلئے چلاناشروع کردیا، میرے دوست بھاگ گئے لیکن دوراہگیروں نے مجھے پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کرنے سے قبل پیٹا۔ملزم نے اعتراف کیاکہ اس کے پاس سعودی پولیس کے اصلی لوگوکاکارڈ موجود ہے جو ریاست میں کام کے دوران ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں داخلے کے لیے اسے جاری کیاگیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…