جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

صرف 50درہم کالالچ ،پاکستانی کے خواب مٹی میں مل گئے

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) صرف 50درہم کے لالچ نے پاکستانی شہری کو تین سال کے لیے دبئی کی جیل پہنچادیا جس سے زندگی کے سارے خواب مٹی میں مل گئے ، فاضل عدالت نے 29سالہ ایچ اے کو شراب پینے پر ایک ماہ اضافی قید کی سزابھی سنائی جس کے مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیاگیا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم نے سی آئی ڈی اہلکاروں کے روپ میں اپنے تین ساتھیوں سمیت تین جولائی 2015ء کو تقریباً رات9بجے 23سالہ ایل آر اور اس کے 24سالہ دوست بی ایف کو روک لیاتھا۔ایک متاثرہ شخص نے بتایاکہ انہوں نے ہمیں گھٹنوں کے بل جھکنے ، نقدی اور موبائل فون حوالے کرنے کو کہا ہمیں یقین ہوگیاکہ وہ سی آئی ڈی کے اہلکار نہیں ہمارے چلانے پر انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پرہم نے اس کا پیچھاکیا اور ایک گارڈ کی مدد سے ملزمان میں سے ایک کوپکڑنے میں کامیاب ہوگئے ہم نے اپنا موبائل لے لیا تاہم پچاس درہم لے کر باقی ملزم فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر پکڑے گئے ملزم ایچ اے کو تحویل میں لے لیا۔ملزم نے پولیس کو بتایاکہ دیگر تین لوگ بھی اس کیساتھ تھے اور راہگیروں کولوٹنے سے قبل وہ اپنے فلیٹ پر شراب نوشی کررہے تھے ، وہاں سے دوبھارتی شہری گزرے تو انہیں لوٹنے کا منصوبہ بنالیا میں نے ایک سعودی شناختی کارڈ پیش کرکے سی آئی ڈی اہلکار کا ڈرامہ کیا اور وہ کارڈ تاحال میرے پاس ہے۔ملزم کے مطابق جیب خالی کرنے کی ہدایت پر دونوں افراد نے اپنی چیزیں سپردکریں جس کے بعد مدد کیلئے چلاناشروع کردیا، میرے دوست بھاگ گئے لیکن دوراہگیروں نے مجھے پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کرنے سے قبل پیٹا۔ملزم نے اعتراف کیاکہ اس کے پاس سعودی پولیس کے اصلی لوگوکاکارڈ موجود ہے جو ریاست میں کام کے دوران ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں داخلے کیلئے اسے جاری کیاگیاتھا



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…