جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپنےہی کارکن نے داعش کو بڑا جھٹکادیدیا

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (نیوز ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش امریکا اور روس جیسے ممالک کی فضائی بمباری سے تو پریشان نظر نہیں آ رہی تھی لیکن اس کے اپنے ہی ایک رکن نے اسے بہت بڑے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔  اخبار ”ڈیلی سٹار“ نے ”السمیرہ ٹی وی“ کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے محکمہ انصاف میں سینئر سکیورٹی افسر کے فرائض سرانجام دینے والا ابوحمزہ الشامی اپنی تنظیم کی بھاری رقم لے کر فرار ہوگیا ہے۔ ابو حمزہ الشامی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 60 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 90 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم لے کر رمادی شہر کے مغربی علاقے میں لاپتہ ہوا اور پھر اس کا کوئی پتا نہ چل سکا. تنظیم کے ایک سینئر افسر کا بھاری رقم لے کر فرار ہوجانا داعش کے غیر متوقع دھچکا ثابت ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے جنگجوﺅں نے رمادی شہر کی سڑکوں پر کرفیونافذ کررکھا ہے جبکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی جگہ جگہ ناکے لگاکر مفرور افسر کی تلاش کی جارہی ہے، لیکن تا حال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…