جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

فرانس کا مزید تارکین وطن کو پناہ نہ دینے کا اعلان

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس نے مستقل اور لازمی کوٹہ سسٹم کے تحت تارکین وطن کی یورپ بھر میں تقسیم کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس مزید تارکین وطن کو پناہ نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق والس کے اس اعلان نے یورپی یونین کی سطح پر مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی مشترکہ پالیسی اختیار کرنا مزید پیچیدہ معاملہ بن گیا ہے۔ گزشتہ برس فرانس میں 80 ہزار غیرملکیوں نے پناہ کی درخواستیں دی تھیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پیرس حکومت نے گزشتہ برس مہاجرین کی یورپ بھر میں تقسیم کے منصوبے کے تحت 30 ہزار مہاجرین کو فرانس میں پناہ دینے کا جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کیا جائے گا تاہم اس کے بعد مزید تارکین وطن نہیں لیے جائیں گے۔والس کا کہنا تھا کہ جرمن عوام جس طرح تارکین وطن کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، وہ جذبہ قابل تعریف ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیرس حکومت ”مزید مہاجرین قبول نہیں کرے گی۔ فرانس نے تو ’فرانس آ جائیں‘ کا نعرہ کبھی نہیں لگایا۔فرنچ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فرانس مہاجرین کی کوٹہ سسٹم کے تحت تقسیم کے منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس فرانس میں 80 ہزار تارکین وطن نے پناہ کی درخواست دی تھی۔ فرانس کو نوجوانوں میں شدت پسندی کے رجحان اور بے روزگاری میں اضافے سے نمٹنے جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…