ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے صوبے جازان کی پولیس نے بتایا ہے کہ ابو عریش گورنری میں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل کو قتل کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم حملہ آور نے مقتول افسر کو ان کے فارم ہاو ¿س میں نشانہ بنایا۔صوبے کی پولیس کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد الحربی کے مطابق ایک شہری نے علاقے میں سیکورٹی گشت پر مامور پولیس کو اطلاع دی کہ ابوعریش گورنری میں ایک نامعلوم شخص نے اس (شہری) کے والد کے فارم ہاو ¿س میں گھس کر ان پر فائرنگ کر ڈالی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول ایک ریٹائرڈ سیکورٹی افسر تھے اور صوبے کی پولیس مجرم کی گرفتاری اور جرم کی تحقیقات کے سلسلے میں اقدامات کررہی ہے۔پولیس نے تو مذکورہ مقتول افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم متعدد اخبارات میں بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ افسر کا نام احمد فایع عسیری ہے، پہلے وہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع گورنری ابو عریش میں کام کرتے تھے بعد ازاں انہیں فرائض کی انجام دہی کے لیے مملکت کے شمال منتقل کردیا گیا۔دہشت گرد تنظیم داعش نے “ریاستِ حجاز” بیورو کے نام سے جاری بیان میں سعودی افسر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ بیان میں اس کو ایک “اہم کارروائی” قرار دیا گیا ہے۔