اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کو ورلڈ ٹی 20میں شمولیت کی اجازت دے دی ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار نے دو روز قبل وزیراعظم کو بجھوایا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20کے لیے حکومت سے باقاعدہ اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں رواں ماہ کے آخری ہفتے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا، حکام آئندہ برس بھی باہمی سیریز نہ کھیلنے کے بھارتی بیان پر سخت ناخوش ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 بھارتی سرزمین پر مارچ، اپریل میں شیڈول ہے، ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کے لیے دنیا بھر کی ٹیمیں بھرپور انداز میں تیاریوں میں مصروف ہیں، البتہ پی سی بی ٹیم کو بھیجنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے سبب حکومتی اجازت کے بغیر سرحد پار جانا ممکن نہیں ہوگا،اسی لیے وفاقی حکومت سے این او سی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ حال میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا یہ بیان سامنے ا?یاکہ اس سال بھی پاک بھارت ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔گذشتہ سال بھی بی سی سی ا?ئی نے حکومتی اجازت کو جواز بنا کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، دونوں ملکوں کے درمیان پہلے متحدہ عرب امارات میں سیریز شیڈول تھی لیکن بھارتی اعتراض پر مقابلوں کے سری لنکا میں انعقاد کی امیدیں جاگیں، اس کے بعد پی سی بی کے بارہا اصرار کے باوجود سیریز پر کوئی جواب تک نہ دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید تھی کہ دونوں ملک گزشتہ سال نہ ہونے والی سیریز 2016 میں کھیل لیں گے لیکن بی سی سی ا?ئی کے سیکرٹری نے اس امکان کو یکسر رد کردیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے ذمہ دار عہدیدار کے اس بیان کے بعد پی سی بی میں غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے،حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ نرم رویہ رکھنے کے بجائے اب اسی کی زبان میں بات ہوگی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بنگلہ دیش جانے کی اجازت نہیں لی جائے گی کیونکہ حکومت نے صرف بھارت جا کر کھیلنے سے قبل این او سی لینے کا کہا ہے،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے جنوری کے ا?خری ہفتے میں وزارت داخلہ اور خارجہ سے این او سی طلب کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا















































