بہاولپور(نیوز ڈیسک)چولستان جیپ ریلی کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، اے کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے پہلی اور رونی پٹیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کیٹیگری میں جمیلہ آصف اول رہیں اور تشنہ پٹیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دل والوں نے محبت کے دن صحرامیں بھی پھول کھلادیے، چولستان کے صحرا میں کار ریلی کےشرکا نے نیا شہر بسایا جہاں ہلا گلا اور موج مستی عروج پر رہی، جیپ ریلی کا مقابلہ تو تھا سخت لیکن ڈرائیورز اورشائقین سبھی تھے مسرور، جیتنے والے بھی خوش ، ہارنے والا بھی خوش ، دھول اڑاتی گاڑیاں ، جوشیلے ڈرائیورز ، شور مچاتے لوگ۔ لمبے راستے ، پرخطر موڑ ، ڈرائیونگ کا امتحان ، شائقین کے لیے تجسس اور سنسنی کا سبب بنا، لوگ آئے تو ان کے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی ہوا ، ٹھیلوں پر اشیا کی فروخت کرنے والوں نے تو جیسے میلے کا ماحول بنادیا۔ریلی کے تین دن، چولستان میں عید کے دن لگے ، ہر چہرہ کھلا کھلا ، ہر رنگ نرالا ،مسکراہٹیں اورقہقہے، ایک دولھا بھی اپنی سجی سجائی کار لے کر جیپ ریلی دیکھنے پہنچ گیا۔اسی طرح ریلی سے ایک دن پہلے شرکا اور شائقین پہنچے تو رات بھی چاند رات میں تبدیل ہوگئی ، خوب موج مستی ہوئی ، کھانے بھی چلے، ڈانس پارٹی بھی ہوئی اور یار دوستوں نے زندگی کے یہ لمحات یادگار بنادیے۔چولستان جیپ ریلی میں دو خواتین سمیت 96 ڈرائیورز شریک ہوئے ، دو سو بیس کلو میٹرز کے ٹریک پر دو گیٹیگریز میں مقابلے ہوئے