منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام سے ایران کیلئے افسوسناک خبر آگئی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے افسروں اور اہلکاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک اوایرانی جنرل شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ اس کی شناخت جنرل رضا فرزانہ کے نام سے کی گئی ہے جو پاسداران انقلاب کے بریگیڈ 27 کا بریگیڈ کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔ تاہم اس کے مقام ہلاکت کی وضاحت نہیں کی گئی۔ شام میں حالیہ لڑائی میں ہلاک ہونے والے جنرل ریٹائرڈ رضا فرزانہ ماضی میں آٹھ سالہ عراق۔ ایران جنگ میں بھی شریک رہے ہیں۔ انہیں کچھ عرصہ پیشتر شام میں 40 روز پیشتر عسکری مشاورت کے لیے شام بھیجا گیا تھا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیم سرکاری ملیشیا”پاسیج“ اور پاسداران انقلاب کے مزید سات جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کی شناخت مجید محمدی، جادی یعقوب، ند ، تقی ارغوانی، محمد اربابی، صالح صالحی، علی محمد قربانی اور عباس کرودبانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ یہ تمام عناصر شمالی حلب میں لڑائی کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دورام شام میں 20 سینیر ایرانی فوجیوں سمیت 50 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…