منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بدلتے حالات،ایران نے اچانک سعودی عرب کو بڑی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)بدلتے حالات،ایران نے اچانک سعودی عرب کو بڑی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا،ایرانی وزیر خارجہ محمدجوادظریف نے کہاہے کہ ان کا ملک شام کے حوالے سے سعودی عرب کےساتھ تعاون اور خطے کے مسائل کے تصفیے کےلئے تیار ہے۔ مبصرین کے مطابق شام میں جلد مداخلت سے متعلق سعودی عرب کے اعلان کے بعد یہ ایران کے انداز اور خطاب میں واضح تبدیلی کا عندیہ ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ظریف نے یہ بات شام میونخ کانفرنس برائے امن میں ہونے والے اپنے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یران اور سعودی عرب دونوں کے شام میں مشترکہ مفادات ہیں، تہران اور ریاض کو اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے اور ہم اس تعاون کے لیے تیار ہیں۔ظریف نے باور کرایا کہ النصرہ فرنٹ، داعش اور بقیہ تمام دہشت گرد سعودی عرب اور دیگر ممالک میں ہمارے برادران کے لیے خطرہ ہیں. خطے میں ہمارا مسئلہ مشترکہ ہے اور وہ ہے خطرے کا سامنا، ممکن ہے کہ یہ خطرہ ترکی، سعودی عرب، پاکستان، افغانستان اور ایشیا کے وسطی ممالک میں ہمارے بھائیوں کے لیے مشکلات کا سبب بن جائے۔ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ترکی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہمارے لیے علاقائی مسائل اور مشکلات کا تصفیہ کرنا ممکن ہے”۔ ایرانی وزیر یہ بھول گئے کہ ان میں بہت سی مشکلات کھڑی کرنے میں ایران خود شریک ہے۔ظریف نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ “شام کے بحران میں مرکزی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میونخ میں حالیہ بات چیت سے اس عرب ملک کے مسائل اور تکالیف کا بھی خاتمہ ہوجائے گا”۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں امید رکھتا ہوں کہ میونخ بات چیت سے شامی بحران کا منطقی حل مل جائے گا اور اس انسانی المیے کے خاتمے کے لیے تصفیے کی کوئی صورت نکل آئے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…