جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ایک ہی دن میں کئی بڑے بڑے ریکارڈ پاش پاش

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن(نیوز ڈیسک) آسٹریلین بلے باز ایڈم ووجز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے نہ صرف بہترین رنز اوسط میں سرڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑا بلکہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ ناقابل شکست بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔نیوزی لینڈ میں ولنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز جب ایڈم ووجز 123 رنز پر پہنچے تو انھوں نے آؤٹ ہوئے بغیر 500 رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑا اور جب ووجز نے 172 کا ہندسہ عبور کیا تو ٹیسٹ میچز میں ان کے رنز بنانے کی اوسط 100 تک پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر آسٹریلوی بلے باز 176 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور اس طرح ٹیسٹ میچز میں ان کے رنز بنانے کی اوسط 100.33 ہو گئی اور انھوں نے سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈم ووجز نے اپنی آخری تین ٹیسٹ اننگز میں تین سنچریاں اسکور کیں جن میں سے 2 ویسٹ انڈیز کے خلاف تھیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف دسمبر میں انھوں نے 269 اور 106 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلیں۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…