ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،دورہ بھارت،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 12  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکی بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے ویزوں کیلئے درخواستیں جمع کرادی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے بھارت کی جانب سے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد وہاں پر شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا تھا، انھوں نے پھر ایونٹ میں ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کردی ¾ وہ کئی بار اس کا اعادہ بھی کرچکے، حال ہی میں شہریارخان کی جانب سے پاکستان کے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز بھی سامنے آئی تاہم اندرون خانہ بورڈ کی جانب سے ٹیم بھارت بھیجنے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ¾ اسے صرف حکومت کی رسمی ہاں کا انتظار ہے۔پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر امجد حسین بھٹی نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت ایک ہفتے میں کرکٹ ٹیم کے دورئہ بھارت کے بارے میں اپنا فیصلہ سنا دے گی، اجازت کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم بھی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے ویزوں کی درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔جب ان سے شہریار خان کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلنے کی تجویزکا سوال کیا گیا تو امجد حسین نے کہاکہ ابھی تو ہمیں حکومتی جواب کا انتظار ہے،انکار پر ہی اس قسم کی تجاویز پر غور ہوسکتا ہے ¾ٹیم کے واہگہ بارڈر یا جہاز کے ذریعے بھارت جانے کے سوال پر انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ہم لاجسٹک معلومات افشا نہیں کرسکتے تاہم تیاریاں جاری ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…