اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے مقابلوں کے فائنل میں بھارت کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔یہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے مردوں کے مقابلوں میں پاکستان کا مسلسل تیسرا طلائی تمغہ ہے۔گوہاٹی میں جمعے کی شب کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں اویس الرحمان نے کیا۔دوسرے ہاف میں بھارت کی جانب سے میچ برابر کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن پاکستان کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کے عمدہ کھیل کی وجہ سے انھیں کامیابی نہ مل سکی۔اس فتح کے نتیجے میں ان کھیلوں میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہیپاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور فائنل سے قبل ابتدائی مرحلے میں بھی اس نے بھارت کو شکست دی تھی۔اس فتح کے نتیجے میں ان کھیلوں میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ اس کے علاوہ اس نے چاندی کے 23 اور کانسی کے 43 تمغے جیتے ہیں۔بھارت مجموعی طور پر 249 تمغوں کے ساتھ ان کھیلوں میں پہلے نمبر پر ہیں جن میں سونے کے 146، چاندی کے 80 اور کانسی کے 23 تمغے شامل ہیں۔