پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی ٹیم کومکمل سیکیورٹی دینے کی بھارتی یقین دہانی

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے حال ہی میں کہا تھا کہ آئی سی سی میٹنگز کے دوران انھوں نے پاکستان کے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچز نیوٹرل وینیو پر منعقدکرنے کی تجویز دی کیونکہ حکومت ٹیم بھارت بھیجنے کی اجازت دینے سے انکار کرسکتی ہے۔ اس پر بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ ہم انتہائی منظم انداز میں ایونٹ کا انعقاد کرنے والے ہیں، شریک ٹیموں کی مکمل حفاظت کی جائے گی، اس سے قبل بھی ہم ورلڈ کپ اور انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرچکے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ کسی ٹیم کو یہاں غیرمحفوظ سمجھنا چاہیے۔انوراگ نے واضح کیا کہ پاکستان کوہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اسے بھارت میں کھیلنا ہے یا نہیں، انھوں نے کہا کہ باہمی سیریز یکسر مختلف موضوع ہے، ورلڈ کپ میں دنیا کے مختلف حصوں سے ٹیمیں شریک ہوتی ہیں، اس بار بھی 16 ٹیموں میں پاکستان بھی شامل اور دیگر سائیڈز کی طرح بھارتی حکومت اسے بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں کو بھارت آنا اور میگا ایونٹ میں شریک ہونا چاہیے، البتہ اگر کسی ملک کے کچھ اپنے ایشوز ہیں تو پھر اسے خود ہی اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شہریار خان ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بائیکاٹ کا عندیہ بھی دے چکے ہیں



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…