منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک پاکستانی نے پورے سعودی عرب کو ہلا کر رکھ دیا،ملک بھرمیں ہائی الرٹ

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)ایک پاکستانی نے پورے سعودی عرب کو ہلا کر رکھ دیا،ملک بھرمیں ہائی الرٹ،سعودی جیل سے فرار ہونے والے پاکستانی ملزم کی عمر 40 سال ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے منشیات کے کیس میں جیل میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی تصاویر کو تمام بری، بحری اور فضائی گزرگاہوں پر آویزاں کر دیا۔ریاض: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جیل سے فرار ہونے والے ایک پاکستانی ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مفرور ملزم کی عمر 40 سال ہے اور وہ مبینہ طورپر منشیات کے کاروبار میں ملوث رہا ہے اور ساتھ ہی ایک متعدی مرض میں بھی مبتلا ہے۔ ملزم گزشتہ اتوار کو سعودی عرب کی بریمان جیل سے فرار ہوا تھا۔ پولیس نے اشتہاری پاکستانی شہری کے تصاویر تمام بری، بحری اور فضائی خارجی گزرگاہوں پر آویزاں کر دی ہیں تاکہ اسے دوبارہ گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ سعودی عرب کے ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے جیل خانہ جات کے ترجمان کیپٹن عبداللہ ناصر الحربی کا کہنا ہے کہ ملزم بریمان جیل سے فرار میں کامیاب ہوا۔ وہ ایک متعدی بیماری کا بھی شکار ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ملزم کا تعاقب شروع کر دیا ہے۔ جلد ہی اسے دوبارہ حراست میں لے لیا جائے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…