کلکتہ(نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ایک رہائشی علاقے میں جنگل سے آنے والے ہاتھی نے 100 گھروں کو نقصان پہنچایا۔مغربی بنگال میں بیکونتھا پور کے جنگل سے سیلیگوڑی کے علاقے میں ہاتھی رہائشی علاقے میں گھس آیا۔دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ‘غضب ناک ہاتھی’ نے پہلے گبگرام اور پھولبیری کے علاقے میں گھروں کو نقصان پہنچایا۔ہاتھی کی گھروں پر چڑھائی سے مقامی افراد خوفزدہ ہو کر پہلے ادھر ادھر بھاگنے لگے بعد ازاں محکمہ جنگلات کے افراد اس علاقے میں پہنچے اور ہاتھی کو دوبارہ جنگل کی طرف لے جانے کی کوشش کی مگر ان کا اس میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔پولیس نے اس موقع ہجوم کو ہاتھی کو مزید خوف زدہ کرنے سے روکا تا کہ وہ مشتعل ہو کر شہریوں کو نقصان نہ پہنچا دے۔ہاتھی نے کئی عمارتوں کی دیواریں توڑ دی تھیں جبکہ متعدد مکانوں کے ستون بھی گرا دیئے۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نشہ آور گولیوں سے ہاتھی کو نشانہ بنایا تاکہ اس کو بے ہوش کرکے دوبارہ جنگل منتقل کیا جا سکے۔