بارسلونا(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے رواں ماہ سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کررہی ہے۔اس وقت بھی دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 6700 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکہ کی جیلوں میں بند ہیں۔ ان میںقیدیوں کی اکثریت جھگڑے، منشیات فروشی، غیرقانونی سکونت اور مختلف نوعیت کے معمولی جرائم میں ملوث ہونے پر قید ہے۔اسپین میں 107، ارجنٹائن میں 2، بلجیئم 5، جارجیا 3، برطانیہ 365، امریکہ 355، آسٹریلیا 26، آسٹریا 9، چلی 13، جرمنی 88، یونان 109، برازیل 3، اٹلی 229،میکسیکو 9، جاپان 27، چین 211 اور ناروے میں 15 قیدیوںکے علاوہ مختلف ممالک کی جیلوں میں پاکستانی معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید ہیں۔ حکومت پاکستان نے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کیلئے وزارت خارجہ کو ان ممالک کے سفارتخانوں اور سفیروں سے براہ راست رابطہ کرنے اور پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے حوالہ سے بات چیت کی ہدایات جاری کی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں