بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے پاکستان میں اب تک کوریڈور پر ہونے والی پیشرفت کوبحیثیت مجموعی درست قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی حکومت چینی اداروں اورشہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کررہی ہے،دشمنوں کی نظریں پاک چائنہ کوریڈورپرمرکوزہیں مگر ہم پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کے عزام خاک میں ملادیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ل±و کینگ نے ایک بیان میں کہاکہ چین پاکستان میں اب تک کوریڈور پر ہونے والی پیشرفت پرمطمئن ہے اوریہ منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے ،ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت چینی اداروں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کافی زیادہ کام کر چکی ہے، چین اس پر انتہائی مشکور ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں