کابل/ فیض آباد ( اے این این ) افغان حکام نے پانچ پاکستانی ڈاکٹروں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو خواتین اور تین مرد پاکستانیوں کو صوبہ بدخشاں کے ضلع کشام اور بہارک سے حراست میں لیا گیا۔ صوبائی پولیس چیف بریگیڈئر جنرل غلام سخی غفوری نے الزام عائد کیا کہ یہ پاکستانی ڈاکٹروں کے روپ میں اپنے ملک کیلئے جاسوسی کررہے تھے۔ ادھر افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کئے گئے پاکستانی بغیر اجازت کلینکس اور میڈیکل سٹور چلا رہے تھے جبکہ پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نور محمد خاوری نے کہا یہ افراد ڈاکٹر ہیں نہ نرسیں بلکہ ان کے پاس میڈیکل کی تعلیم بھی نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں