بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھارت میں ہی وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچابھی نہ تھا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونے(نیوزڈیسک)سری لنکا نے ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی،بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھارت میں ہی وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچابھی نہ تھا،پوری ٹیم101رنز پر ڈھیر،سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بھارت کو باآسانی پانچ وکٹ سے رگڑ دیا،بھارت کی بیٹنگ سری لنکا کی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔پونے میں ہونے والے سیریزکے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اورپہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کوپویلین پہنچادیا،صورت حال سے بھارتی بیٹسمین شدید دباﺅ میںآگئے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے اور پوری ٹیم101رنز پر ڈھیر ہو گئی،نویں نمبر پر بیٹنگ کےلیے آنے والے ایشون نے 31 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 101 تک پہنچایا،سریش رائنا20اور یووراج سنگھ10رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں پہنچ سکے۔سری لنکا کے کاسون راجیتھا اور داسون شناکا نے تین،تین جبکہ دشمانتھا چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے 102رنز کا ہدف18ویں اوور میں5وکٹ پر حاصل کر لیا اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔کاسون راجیتھا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…