ریاض(نیوزڈیسک)تیل کی قیمتوں میں کمی اورمعاشی صورتحال کی خرابی،سعودی عرب کی تاریخی اقدام کی تیاریاں،دنیا حیران،سعودی عرب میں اب وہ ہونے جارہاہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا،سعودی عرب میں سرمایہ لانے کے لئے تمام دروازے کھولنے اورسعوی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سعودی پارٹنر کی شرط ختم کرنے پر غور کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔غیرملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجوہات جاننے اور انہیں ختم کرنے کے لیےسعودی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی، وزارت تجارت و صنعت اور وزارت محنت کے حکام نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی تحقیقاتی سروے کے ذریعے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملات کا جائزہ لے گی،جس کےبعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی تاکہ اصلاحات کو قانونی شکل دی جا سکے۔