لندن(نیوزڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن لندن نے خبردار کیا ہے کہ نادرا ایڈوائس بیورو کے نام سے سرگرم افراد یا اداروں سےنادرا کا کوئی تعلق نہیں۔ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بعض علاقوں میں سرگرم نادرا ایڈوائس بیوروز غیر قانونی ہیں اور ا±ن کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے، پاکستان ہائی کمیشن اور قونصل خانے ان غیر قانونی نادرا ایڈوائس بیوروز کے باعث ہونے والے مالی یا انفارمیشن نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔دوسری جانب نادرا ایڈوائس بیورو کو نادرا کی جانب سے خبردار کر دیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا لوگو استعمال کرنے پر ا±نہیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔