لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونےوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے احمد شہزاد ،عمر گل ،صہیب مقصود اور محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ نوجوان آل راو¿نڈر محمد نواز سلیکٹرز کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ کے اعلان کیلئے سلیکٹرز میں اتفاق نہ ہونے اور حتمی دستہ تشکیل نہ پانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے اسکواڈ کے اعلان کیلئے مزید مہلت طلب کی تھی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کے اعلان کی حتمی تاریخ آٹھ فروری تھی تاہم پی سی بی کی درخواست پر آئی سی سی نے پاکستان کو دس فروری تک کی مہلت دی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سلیکشن کمیٹی میں احمد شہزاد اور خرم منظور میں سے کسی ایک نام پر اتفاق نہ پانا ہے۔ سلیکشن کمیٹی صرف حالیہ ایک دو میچزمیں کارگردگی کی بنیاد پر احمد شہزاد کو منتخب کرنے کا رسک نہیں لینا چاہتی جبکہ خرم منظور کی اسکواڈ میں متوقع شمولیت کی بڑی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی نمایاں کارکردگی ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز کا جائزہ لینے کے بعد احمد شہزاد، عمر گل، صہیب مقصود اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ احمد شہزاد ایک عرصے سے خراب فارم کا شکار ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں بھی قابل ذکر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔ مسلسل مواقع ملنے کے باوجود صہیب مقصود کے بلے سے رنز نکلنے کا نام نہیں لے رہے جبکہ محمد رضوان کو بھی کارکردگی نہ دکھانے پر ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمر گل کی ایک عرصے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے ذریعے قومی ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن وہ متاثر کرنے میں بالکل ناکام رہے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی کارکردگی واجبی رہی۔ قومی ٹون ڈے کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کامران اکمل کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان تھا لیکن پی ایس ایل میں اب تک مایوس کن کارکردگی کے سبب وہ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ادھر پاکستان سپر لیگ کے ذریعے ابھر کر سامنے آنے والے محمد نواز کو شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا اور انہیں بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اور رومان رئیس بھی سلیکٹرز کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ ممکنہ طور پر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔ شاہد آفریدی(کپتان)، سرفراز احمد(نائب کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، عمر اکمل، عماد وسیم، انور علی، محمد نواز، محمد عامر، افتخار احمد، محمد عرفان، رومان رئیس، وہاب ریاض اور خرم منظور شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے نام منظوری کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو بھجوا دیے ہیں اور ان کی منظوری کے ساتھ ہی جلد اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 24 فروری سے چھ مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا –
سلیکشن کمیٹی کا جارحانہ فیصلہ ، چار بڑے نام ٹیم سے باہر
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران ...
-
نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر ...
-
ذیابیطس کی پہلی علامت، جسے اکثر لوگ علامت ہی نہیں سمجھتے
-
پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری! چین نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی
-
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 5 افراد شہید
-
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت
-
کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز، فضا علی نے شو میں وینا ملک کی ...
-
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل
-
محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کردی
-
خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متع...
-
نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر فرد دیکھ سکے گا
-
ذیابیطس کی پہلی علامت، جسے اکثر لوگ علامت ہی نہیں سمجھتے
-
پاکستانی نوجوانوں کیلیے خوشخبری! چین نے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروا دی
-
خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 5 افراد شہید
-
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت
-
کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز، فضا علی نے شو میں وینا ملک کی کلاس لے لی
-
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراوں کی فہرست میں شامل
-
محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے بڑے خطرے کی پیشگوئی کردی
-
خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
کراچی: لڑکی سے زیادتی، اغوا اوردھمکیاں دینےکے ملزم کو 50 سال قید کی سزا
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 تارکین وطن ہلاک، 21 نابینا ہوگئے