اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا میں جیسے جیسے ترقی آ تی جا رہی ہے ویسے ویسے جنگ و جدل کے بادل دنیا کے آسمان پر چھاتے جا رہے ہیں تو ایسے حالات میں قارئین کیلئے ایک دلچسپ خبر یہ بھی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں خوشی اور رواداری کی وزارتیں بھی قائم کرنے کا اعلان کردیاگیاہے ، ان دووزارتوں کا اعلان حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق وزیرمملکت برائے خوشی کا مقصد خوش وخرم معاشرے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے جبکہ دوسری وزارت ریاست میں برداشت و رواداری کو بنیادی اقدار بنانے کی کوشش کرے گی۔ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ محمد بن المکتوم کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت کے نئے منصوبے میں زیادہ ترخدمات سرکارسے پرائیویٹ سیکٹرمیں منتقل کرنا چاہتے ہیں ، وزراء کی تعداد کم ہے لیکن زیادہ تر وزیر قومی ، سٹریٹجک اور دیگر اہم وزارتوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، وزارت تعلیم اور وزارت ہائیر ایجوکیشن کو ضم کرکے ایک ہی وزیر ہوگا۔اسی طرح وزارت صحت کا نام تبدیل کرتے ہوئے اس کی دیکھ بھال اور ہسپتالوں کے انتظام و انصرام کے لیے آزاد باڈی بنائی۔شادی فنڈ بھی اب منسٹری آف سوشل افیئرز کو دے دیئے گئے ہیں جبکہ وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں بیرون ملک متحدہ عرب امارات کی امداد کی دیکھ بھال تک بھی بڑھادی گئی۔
رپورٹس کے مطابق نوجوانوں کے مسائل پر تجاویز کے لیے ’یواے ای یوتھ کونسل ‘ کے نام سے ایک باڈی تشکیل دی گئی جو 22سال سے کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں کو نوجوانوں کے مسائل پر تجاویز کے لیے حکومتی ایڈوائزر کے طورپر آگے لائے گی۔
دو ایسی دلچسپ وزارتیں قائم جن کے بارے آپ نے کبھی سنا بھی نہیں ہوگا
9
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں