منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پگڑی نہ اتارنے پر سکھ مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) میکسیکو ائیرپورٹ پر ایک سکھ اداکار کو پگڑی کی وجہ سے ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی نڑاد امریکی ڈیزائنر وارث اہلو والیا کوایرو میکسیکو کے جہاز پر سوار ہونے سے اس وقت روک دیاگیا جب انھوں نے اپنی پگڑی اتارنے سے انکار کیا۔ایرو میکسیکو کا کہنا ہے کہ یہ سکیورٹی اقدامات تھے اور اگر اس سے کسی کو پریشانی ہوئی ہے تو انھیں افسوس ہے۔اہلو والیا نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر ڈالیں اور ان کے ٹکٹ پر ’SSSS‘ کی مہر لگی تھی جس کا مطلب ہے کہ انھیں دوبارہ سکیورٹی چیکنگ کے لیے جانا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے مسافروں کا انتخاب مخصوص پیمانے پر نہیں ہوتا۔اہلووالیا کا کہنا ہے کہ یہ ایسا کام ہے جو وہ سب کے سامنے نہیں کر سکتے۔ یہ ان کے لیے ایسا ہی ہے جیسے انھیں سب کے سامنے کپڑے اتارنے کے لیے کہا جائے۔انہوں نے عملے سے کہا کہ وہ علیحدہ کمرے میں جا کر ایسا کرنے کو تیار ہیں لیکن انھیں کہا گیا کہ وہ اس جہاز پر سفر نہیں کریں گے وہ دوسرا ٹکٹ کروا لیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…