منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

میکسیکو،پگڑی نہ اتارنے پر سکھ مسافر کو طیارے سے اتار دیا گیا

datetime 9  فروری‬‮  2016 |

میکسیکو(نیوز ڈیسک) میکسیکو ائیرپورٹ پر ایک سکھ اداکار کو پگڑی کی وجہ سے ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی نژاد امریکی ڈیزائنر وارث اہلو والیا کوایرو میکسیکو کے جہاز پر سوار ہونے سے اس وقت روک دیاگیا جب انھوں نے اپنی پگڑی اتارنے سے انکار کیا۔ایرو میکسیکو کا کہنا ہے کہ یہ سکیورٹی اقدامات تھے اور اگر اس سے کسی کو پریشانی ہوئی ہے تو انھیں افسوس ہے۔ اہلو والیا نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر ڈالیں اور ان کے ٹکٹ پر ’SSSS‘ کی مہر لگی تھی جس کا مطلب ہے کہ انھیں دوبارہ سکیورٹی چیکنگ کے لیے جانا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے مسافروں کا انتخاب مخصوص پیمانے پر نہیں ہوتا۔اہلووالیا کا کہنا ہے کہ یہ ایسا کام ہے جو وہ سب کے سامنے نہیں کر سکتے۔ یہ ان کے لیے ایسا ہی ہے جیسے انھیں سب کے سامنے کپڑے اتارنے کے لیے کہا جائے۔انہوں نے عملے سے کہا کہ وہ علیحدہ کمرے میں جا کر ایسا کرنے کو تیار ہیں لیکن انھیں کہا گیا کہ وہ اس جہاز پر سفر نہیں کریں گے وہ دوسرا ٹکٹ کروا لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…