ابوجہ(نیوزڈیسک)نائجر کے صدر محمدو یوسفو نے بتایا ہے کہ القاعدہ نے برکینا فاسو میں اغوا کیے جانے والے آسٹریلوی جوڑے میں سے خاتون مغوی کو رہا کر دیا ہے۔ اس جوڑے کو پندرہ جنوری کو اغوا کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجر کے جنوب مشرقی شہر ڈوسو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر یوسفو نے جوسیلین ایلیٹ نامی خاتون کو پیش کیا۔ ان کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ حکام ان کے خاوند کو رہا کروانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔القاعدہ سے منسلک جماعت اسلامک مغرب نے کہا تھا کہ وہ معمر خاتون کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کو کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ عوامی دباؤ اور القاعدہ کی اس تلقین پر کیا گیا کہ خواتین کو ’جنگ‘ میں ضرر نہ پہنچائی جائے۔ڈاکٹر کین ایلیٹ اور ان کی بیگم کی عمریں اسّی برس سے زائد ہیں اور وہ برکینا فاسو کے مالی کے قریب جیبو شہر میں چالیس برس سے ایک سو بیس بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال چلا رہے تھے۔خاتون کی رہائی پر آسٹریلیا میں مقیم ان کے بچوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا،کہ ہمیں امید ہے کہ جن اصولوں کی بنیاد پر ہماری والدہ کو رہا کیا گیا ہے، وہی اصول ہمارے والد پر بھی لاگو کرتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ جیبو میں مقیم افراد کی خدمت کے لیے وقف کیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر ا عظم میلکم ٹرن بل نے جوسیلین ایلیٹ کی رہائی پر نائجر اور برکینا فاسو کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
القاعدہ نے معمر آسٹریلوی خاتون کو رہا کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































