منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مزید فوجیوں کو شام ہرگز نہیں بھیجیں گے، ایران

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے کہاہے کہ ہماری زمینی افواج کے اہل کار شام میں لڑائی میں شرکت کے لیے بہت زور دے رہے ہیں تاہم یہ دانش مندی نہیں کہ ہم براہ راست قتال کے لیے وہاں مزید فوجی بھیجیں،ایران اس وقت مزید مشیروں کو بھیجنے میں بھی پابند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جعفری نے یہ بات گزشتہ شام میں مارے جانے والے ایرانی جنرل محسن قاجاریان اور دیگر اہل کاروں کی آخری رسومات کے دوران کہی۔پاسداران کے کمانڈر نے شام میں ایرانی مداخلت پر نکتہ چینی کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ سے ہمارا کیا تعلق؟ ان کے خیال میں یہ ایک داخلی معاملہ ہے جب کہ میرے نزدیک یہ خوش فہمی کو پروان چڑھانے والی سوچ ہے۔ بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ شام کا دفاع درحقیقت اسلامی مزاحمت کا دفاع ہے اور یہ خطروں کو ہماری سرزمین تک پہنچنے سے روکے گا۔جعفری نے مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقیناًانقلاب کے سرخیل نے شام میں مقامات مقدسہ کا دفاع کرنے والے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں باور کرایا کہ اگر یہ دفاع نہ ہوتا تو خطرات ہماری سرزمین تک پہنچ چکے ہوتے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…