بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی 20، پاکستان کے میچز سری لنکا یا امارات میں کرانے کی تجویز

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے ابھی تک پاکستانی حکومت نے شرکت کی اجازت نہیں دی ہے جس کے بعد انہوں نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں یہ نکتہ اٹھایا کہ اگر مشکل حالات کی وجہ سے پاکستانی حکومت ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دیتی تو ٹورنامنٹ بچانے کیلئے پاکستان کے میچ کسی پڑوسی ملک مثلاً سری لنکا یا یو اے ای میں کرائے جاسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں ان خدشات پر غور ہوا کہ پاکستانی ٹیم حکومت سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوسکتی ہے کیوں کہ بھارت میں اس وقت پاکستان مخالف جذبات ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت نہ کرنے کے اثرات مرتب ہونے کے سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ممکن ہے آئی سی سی پاکستان سے یہ کہہ دے کہ آپ اپنے میچز سے دستبرداری اختیار کریں اور ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں لیکن آئی سی سی اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ پاکستاب کے میچ حالات خراب ہونے کی صورت میں کسی اور ملک منتقل کردیئے جائیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 11مارچ سے 3 اپریل تک ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 مارچ کو دھرم شالہ میں مد مقابل ہوں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…