ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ میں ثانیہ مرزا کی انٹری،شعیب ملک کی ناکامی کی وجہ بیان کردی

datetime 8  فروری‬‮  2016 |

دبئی(نیوزڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک نے مشکل وقت سے گزررہے ہیں ،بطور ایتھلیٹ ان کی پرابلم سمجھتی اور ہر ممکن ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ اپنے شوہر اوران کی ٹیم کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کیلئے ثانیہ مرزا دبئی پہنچی تھیں،جو کراچی کنگز دلچسپ مقابلے کے بعد 2رنز سے ہار گئی۔گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے میچ ہارنے پرکراچی کے کپتان شعیب ملک کے چہرے پر جو مایوسی چھائی ہوئی تھی وہ آج اہلیہ ثانیہ مرزا کو دیکھ کم ضرور ہوئی۔پاکستان سوپر لیگر میں شوبز اور کرکٹ کے ستاروں کے جھرمٹ میں ٹینس کوئین کی موجودگی سب ہی کو بھائی،ایسے میں ثانیہ نے بھی پی ایس ایل میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرکٹ انکے خون میں رچی بسی ہوئی ہے۔ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا رہا ہے،کرکٹ میرے خون میں ہے،ماحول انجوائے کر رہی ہوں اور بہت اچھا وقت گزر رہا ہے۔حالیہ ناکام دورہ نیوزی لینڈ میں شعیب ملک نے 3 ٹی ٹوئٹی اور ایک ون ڈے میں کل ملا کر 100 رنز ہی بنائے اور صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ بطور ایک ایتھلیٹ میرے لئے یہ سمجھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے کہ شعیب کن حالات سے گزر رہے ہیں ، ہر کھلاڑی کے کیرئیر کے دوران اچھے او ر برے دن آتے ہیں، شعیب ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھلاڑی کم بیک کرتا ہے، اور مجھے ان کی باتوں پر یقین ہے،یوں بھی شعیب یہاں اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…