ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

لیانا سوان نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلا دیا

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی ایشیائی گیمز میں 56 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والے گرو راجا، چاندی کا تمغہ جیتنے والے سری لنکن ایتھلیٹ چتھورنگا لکمل جے سوریا اور کانسی تمغہ اپنے نام کرنے والے پاکستانی عبدالغفور اپنے میڈل کے ہمراہ۔ فوٹو اے پی جنوبی ایشیائی گیمز میں 56 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والے گرو راجا، چاندی کا تمغہ جیتنے والے سری لنکن ایتھلیٹ چتھورنگا لکمل جے سوریا اور کانسی تمغہ اپنے نام کرنے والے پاکستانی عبدالغفور اپنے میڈل کے ہمراہ۔ فوٹو اے پی گوہاٹی: جنوبی ایشیائی گیمز میں لیانا کیتھرین سوان نے تیراکی میں 200میٹر کی ریس جیت کر پاکستان کو ایونٹ میں پہلے سونے کے تمغے کا حقدار بنا دیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین ایکویٹک کمپلیکس میں لیانا نے دو منٹ 48 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے پاکستان کو پہلا طلائی تمغہ دیا جبکہ سری لنکا کی حسانتھی نگاویلا دوسرے اور بنگلہ دیش کی رومانہ اختر تیسرے نمبر پر رہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان نے 400 میٹر فری اسٹائل میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔ ادھر سائیکلنگ کے مقابلے میں پاکستان کی خاتون ایتھلیٹ صاحبہ بی بی نے 30 کلومیٹر کے انفرادی مقابلے میں 50:10.598منٹ میں طے کر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ راج نیش اور نادر کے مابین 65 کلوگرام فری اسٹائل کے فائنل مقابلے کا منظر. فوٹو اے پیراج نیش اور نادر کے مابین 65 کلوگرام فری اسٹائل کے فائنل مقابلے کا منظر. فوٹو اے پیمردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں محمد بلال اور نادر نے فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن شکست کے سبب وہ سونے کا تمغہ نہ جیت سکے۔ بلال کو 57 کلو گرام فری اسٹائل کیٹییگری میں ہندوستان کے رویندر جبکہ راجنیش نے نادر کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عبداللہ غفور نے ویٹ لفٹنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ویٹ لفنٹگ میں سونے کا میڈل ہندوستان کے گروراجا اور سلور میڈل بنگلہ دیش کے میزان الرحمٰن نے حاصل کیا۔ پاکستان کے قومی ویٹ لفٹنگ چمپیئن غفور نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ وہ خاندانی روایت کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی خدمت کریں گے۔ غفور کا خاندان پاکستان کا مشہور کھیلوں کا خاندان ہے، ان کے والد عبدالغفور نے 1970 میں برطانیہ میں منعقدہ دولت مشترکہ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ ان کے بڑے بھائی اشتیاق غفور بھی جنوبی اشیائی گیمز میں چار دفعہ سلور میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…