جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ویوین رچرڈز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے پر افسردہ

datetime 7  فروری‬‮  2016 |

دبئی(نیوز ڈیسک) عظیم ویسٹ انڈین ساسبق کپتان سر ویوین رچرڈز نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیا۔2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس المناک واقعے کی وجہ سے پاکستان بیک فٹ پر چلا گیا ہے اور پی سی بی ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی نہیں کرپارہا۔پی ایس ایل ہی کی طرح پاکستان اپنے تمام میچوں کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کررہا ہے۔اس بات سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے کہ پاکستان میں جاکر اب کوئی ٹیم نہیں کھیلتی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ اور اس کے کرکٹرز کو سراہتے ہوئے انہیں ‘بہترین’ قرار دیا۔کئی سالوں سے میں پاکستان کرکٹ دیکھ رہا ہوں۔ چاہیں ان کے خلاف کھیلا جائے یا کاو¿نٹی کرکٹ میں کھیلیں وہ بہترین بلے بازی اور باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اچھے انسان بھی ہوتے ہیں۔ وہ اکثر پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی وی پر کھیلتے دیکھتے ہیں اور وہ بہت ٹیلنٹڈ نظر آتے ہیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ پاکستان میں صورت حال بہتر ہو، جو کہ ہورہی ہے، اور ایک وقت آئے گا جب دنیا بھر کے کرکٹرز اس خوبصورت پاکستان دوبارہ آنے لگیں گے جسے میں نے دیکھا ہے۔وہ کوئٹہ کی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر انتہائی خوش دکھائی دیے اور کہا کہ ان کی ٹیم کو کامبینیشن بہت اچھا ہے۔ٹیم کے کامبینیشن کو دیکھتے ہوئے یہ حیرانی کی بات نہیں کہ کوئٹہ نے مخالف ٹیم کو باآسانی ہرادیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں دنیا کے بہترین کھلاڑی بننے کی صلاحیت موجود ہے، صرف انہیں مناسب سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…