پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اسمارٹ فون کی خوبصورت تصاویر چھاپنے والا کیس تیار

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک) ماضی میں پولرائیڈ کیمروں سے ہاتھوں ہاتھ تصاویر چھاپی جاتی تھی لیکن اب فون کی تصاویر کو فوری طور پر چھاپنے والا ایک پرنٹرتیار کیا گیا ہے جو تصویر لیتے ہی اسے خوبصورت رنگوں کے ساتھ پرنٹ کرتا ہے۔فرانس کی کمپنی کی جانب سے تیا کردہ اس کیس پرنٹ کی قیمت 150 ڈالر یا 15 ہزار پاکستانی روپے ہے اور یہ آئی فون 5 سے آگے کے تمام ماڈلز اور گیلکسی ایس فور اور فائیو کے لیے کام کرسکتا ہے۔ اضافی 25 ڈالر دے کر آپ تصاویر چھاپنے کی 50 شیٹس بھی خرید سکتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ننھے منے پرنٹر میں روشنائی استعمال نہیں ہوتی اور یہ حرارت کے ذریعے حقیقی تصاویر چھاپتا ہے۔پہلے آرڈر پر آپ کو تصاویر چھاپنے والی 10 شیٹس مفت میں دستیاب ہوں گی۔ اسمارٹ فون پرںٹنگ جیکٹ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے فون سے ہزاروں تصاویر لیتے ہیں لیکن ان کو دیکھتے نہیں اس لیے ہم نے یہ پرنٹر بنایا تاکہ وہ اپنی تصاویر ایک البم کی طرح رکھ کر بعد میں انہیں دیکھ سکیں۔اتنے چھوٹے پرنٹر میں کوئی انک استعمال نہیں ہوتی اور یہ تصویر کھینچتے ہی فوراً اسے تھرمل (حرارتی) عمل کے ذریعے مخصوص کاغذ پر چھاپ دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…