اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، ہمیں پہلے مذاکرات میں رکاوٹ کا سبب بننے والی وجوہات دور کرنا ہوگا، امید ہے چار فریقی گروپ حکومت افغانستان اور طالبان سے جلد مذاکرات کرے گا ۔افغانستان میں قیام امن کیلئے قائم چارفریقی گروپ کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن کیلیے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے،افغانستان کے عوام نے افغان جنگ میں بڑی مشکلات اٹھائی ہیں،امید ہے گروپ مفاہمت کیلیے حکومت افغانستان اور طالبان سے جلد مذاکرات کرے گا، کابل میٹنگ میں افغان طالبان کو غیر مشروط مذاکرات میں شرکت کا کہا گیا ،امید ہے4 فریقی گروپ حکومت افغانستان اورطالبان سے مذاکرات کے روڈ میپ پرتوجہ دے گا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مفاہمتی عمل کےذریعے افغانستان میں تشدد کےواقعات کا خاتمہ ہوگا ،مذاکرات کی کامیابی کےلیے تمام فریقین کا پرعزم ہونا ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں رکاوٹ کاسبب بننےوالی وجوہات دوررکھنے پر کوشش کرناہوگی،مذاکرات کی کامیابی کےلیے پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہوگا ،پاکستان افغان امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔
پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے ،سرتاج عزیز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































