پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے گا

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) انٹرنشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے گا اور چئیرمین کا فیصلہ رواں سال جون میں خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹر دبئی میں بورڈ میٹنگ ہوئی جس میں آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی مستقل نشست کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد آئی سی سی انتظامیہ میں بگ تھری کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ اور آئی سی سی کے 2014 میں منظور ہونے والے آئین کا از سر نو جائزہ رواں سال جون میں ہی کیا جائے گا۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی کے نئے چئیرمین کا انتخاب جون 2016 میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا اورنئے منتخب ہونے والے چئیرمین کو آزاد اور خود مختاررکھا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت ، انگلنیڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی پراجارہ داری قائم کرنے کے لئے بگ تھری کے نام سے مافیا بنا قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے تحت آئی سی سی کو حاصل ہونے والے منافعے کے بڑے حصے پر ان تینوں بورڈ کا حق تھا۔۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…